اسحاق ڈار سے ڈائریکٹر جنزل آئی اے ای اے کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

07-26-2026

(لاہورنیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورانِ گفتگو خطے کی موجودہ صورتِ حال، امن و استحکام اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتکاری کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا، ڈائریکٹر جنرل نے اسلام آباد میں ہونے والے مفاہمتی معاہدے (ایم او یو) کے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے جاری رہنے پر امید کا اظہار کیا۔   دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدوار ی سے بھی آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے کردار اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مضبوط اور مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی امن، تعاون اور سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔