لاہور: گوالمنڈی میں گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 4 ملزمان گرفتار

07-26-2026

(لاہور نیوز) گوالمنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری بے نقاب کر دی اور چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی ڈویژن کے مطابق ایس ایچ او گوالمنڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان کو گٹکا، خام مال اور دیگر سامان سمیت حراست میں لیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے پابندی کے باوجود گٹکا تیار کرنے کا باقاعدہ سیٹ اپ قائم کر رکھا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گٹکے سے بھرے چار ڈرم، 100 تیار پیکٹ، 200 پیکٹ سپاری، پانچ کلو لیکوئیڈ، گٹکا تیار کرنے والی مشین اور دیگر متعلقہ سامان بھی برآمد کر لیا۔