لاہور: 167 ٹریفک حادثات میں 189 افراد زخمی، ایک جاں بحق

07-26-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے167 ٹریفک حادثات میں 167 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 189 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 70 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 119معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔