لاہور ٹریفک پولیس کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ

07-26-2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، واضح رہے کہ حال ہی میں تبدیل کی گئی یونیفارم ایک سال بھی برقرار نہ رہ سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار اب پہلے والا یونیفارم پہنیں گے، موجودہ سفید شرٹ اور نیلی پینٹ کی جگہ ٹریفک پولیس اہلکار بلش گرے یونیفارم استعمال کریں گے، ذرائع کے مطابق سابق سی ٹی او اطہر وحید کے دور میں ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی گئی تھی، جس کے لیے ہر ٹریفک وارڈن کو 5 ہزار روپے فراہم کیے گئے تھے۔ یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے ڈی آئی جی لوجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اے آئی جی لوجسٹکس، ایس پی آر ایم پی اور ایس پی پی ایچ پی سمیت دیگر افسران  نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول اپنی موجودہ وردی کا پیٹرن برقرار رکھے گی جبکہ ہر یونٹ کے افسران اور اہلکاروں کو ایک ہی طرز کی یونیفارم فراہم کی جائے گی۔