پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: عبد اللہ شفیق کو قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

07-26-2026

(لاہور نیوز) پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیےعبد اللہ فضل کی جگہ عبد اللہ شفیق کو قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبد اللہ شفیق گیانا میں موجود گلوبل سپر لیگ میں ان ایکشن ہیں۔ واضح رہے عبد اللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے، پی سی بی نے تاحال عبد اللہ فضل کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، سعود شکیل بھی قومی ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں۔ یاد رہے سعود شکیل کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹ کیا گیا تھا، سعود شکیل کی کراچی سے روانگی فائنل ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کا اعلان جلد کرے گا۔