ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول

07-25-2026

(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا ہے، میرپور ڈویژن میں پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے 27 جولائی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ووٹ حقِ حاکمیت کا، ووٹ حقِ ملکیت کا، اور ووٹ حقِ روزگار کا ہے‘، انہوں نے کہا کہ 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے میرپور ڈویژن کے تمام نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔   انہوں نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام برابری کے حق کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔