قصور میں بارش کا جمع پانی دو معصوم بچوں کی جان لے گیا

07-25-2026

(لاہورنیوز) تھانہ راجہ جنگ کے علاقے میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں ڈوب کر دو معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد اہل علاقہ نے انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی ذوالفقار ولد علی انصاری نے ریسکیو ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ اس کا 10 سالہ بھتیجا سعد علی ولد سعید احمد اور 11 سالہ احسان ولد یعقوب قوم آرائیں بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔