پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی
07-25-2026
(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیے جانے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
17 جولائی سے 25 جولائی کے دوران پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ حکومت نے 18 جولائی کو پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔ اس کے بعد 21 جولائی کو پٹرول 35 پیسے سستا کیا گیا، تاہم اسی روز ڈیزل کی قیمت میں مزید 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں 22 جولائی کو پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ 23 جولائی کو پٹرول 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا۔