پٹرول مزید 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

07-24-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت نے  پیٹرول کی قیمت  3 روپے 66 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر کے 335 روپے 18 پیسے مقرر کر دی جبکہ ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔ ڈیزل کی نئی قیمت 383روپے 46 پیسے مقرر کردی ۔  نوٹیفیکشن  جاری ہوگیا ۔  نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمت  کااطلا ق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور کل 25 جولائی کو رات بارہ بجے تک لیے مقرر کی گئی ہیں۔