ورلڈ جونئیر سکواش: پاکستان کی آخری امید نعمان خان بھی ہار گئے

07-24-2026

(ویب ڈیسک) ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید نعمان خان بھی ہار گئے۔

نعمان خان کو پری کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد زکریا نے سٹریٹ گیم میں شکست دے دی۔ کینیڈا میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں نعمان خان پاکستان کی آخری اُمید تھے جو پری کوارٹر فائنل تک آگئے تھے لیکن اس مرحلے میں اُنہیں ایونٹ کے نمبر ون سیڈ مصر کے محمد زکریا نے سٹریٹ گیم میں ہرادیا۔ مصری کھلاڑی کی کامیابی کا سکور 6-11، 5-11 اور 4-11 رہا۔ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ 26 جولائی سے شروع ہوگا۔