ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

07-24-2026

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، روسٹن چیز ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لیفٹ آرم سپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔