سگیاں میں بارش کے باعث بھینسوں کے باڑے کی چھت گرگئی، ایک شخص زخمی

07-24-2026

(لاہور نیوز) سگیاں کے علاقے میں بارش کے باعث بھینسوں کے باڑے کی مٹی سے بنی چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں 55 سالہ فریاد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے زخمی کو بحفاظت نکال لیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ باڑے کی چھت مٹی سے بنی ہوئی تھی، جو مسلسل بارش کے باعث گر گئی۔