بھیکے وال موڑ کے پاس سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا

07-23-2026

(لاہور نیوز) بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا۔

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں  نے سروس روڈ پر شگاف پُر کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔