سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

07-23-2026

(لاہور نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی۔

سرکلر  کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہو گا۔ سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  نے بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔