پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، 60 ہزار میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول
07-23-2026
(لاہورنیوز) پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، چین سے پاکستان کو 60 ہزار میٹرک ٹن چاول کے نئے برآمدی آرڈرز موصول ہو گئے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق چین میں پاکستانی چاول کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث مزید برآمدی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان سے چین کو جلد مکئی بھی برآمد کی جائے گی، جبکہ چین سے مکئی اور چینی کی برآمد کے آرڈرز ملنے کی بھی توقع ہے۔