آوارہ کتے کے کاٹنے سے میو ہسپتال میں 4 سالہ بچہ جاں بحق
07-23-2026
(ویب ڈیسک) آوارہ کتے کے کاٹنے کے واقعے میں زخمی ہونے والا چار سالہ بچہ محمد یاسین میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق بچے کو آوارہ کتے نے تقریباً ایک ماہ قبل کاٹا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق بچے کو بروقت ویکسی نیشن بھی کروائی گئی تھی، تاہم ریبیز کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا اور حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ میو ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران ریبیز کے باعث ہسپتال میں یہ دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد شہریوں نے آوارہ کتوں کی روک تھام اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔