برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 512 روپے کلو مقرر
07-23-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث برائلر مرغی، گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 512 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہر میں صاف گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 325 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 339 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 353 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 3 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 257 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 590 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران انڈوں کی قیمت میں مجموعی طور پر 31 روپے فی درجن اضافہ ہو چکا ہے، جس سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔