پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

07-23-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔