کاہنہ: زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

07-23-2026

(لاہور نیوز) نواحی علاقے مادھے شاہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فوڈ پوائزننگ کے باعث متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مجموعی طور پر 12 افراد کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔ تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ چاول پکاتے ہوئے چھپکلی کھانے میں گرنے کا شبہ ہے۔