دریائے چناب میں بلند درجے کا سیلاب، دریائے راوی میں مجموعی صورتحال مستحکم

07-23-2026

(لاہور نیوز) دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث مختلف بیراجوں پر سیلابی صورتحال برقرار ہے، جبکہ دریائے راوی میں مجموعی طور پر پانی کی صورتحال معمول کے مطابق اور مستحکم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب پر مرالہ بیراج میں 1 لاکھ 94 ہزار 452 کیوسک پانی کی آمد جبکہ 1 لاکھ 74 ہزار 452 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ خانکی بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 61 ہزار 463 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 56 ہزار 63 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں بلند درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ اسی طرح قادرآباد بیراج پر 2 لاکھ 67 ہزار 159 کیوسک پانی کی آمد اور 2 لاکھ 52 ہزار 159 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا، کیو بی لنک نہر میں 15 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے، جبکہ یہاں بھی بلند درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ دوسری جانب دریائے راوی میں کوٹ نینا کے مقام پر 17 ہزار 500 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جہاں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور پانی میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جسڑ کے مقام پر 24 ہزار 940 کیوسک، راوی سائفن پر 32 ہزار 577 کیوسک اور شاہدرہ کے مقام پر 32 ہزار 138 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، ان تمام مقامات پر صورتحال معمول کے مطابق اور پانی مستحکم ہے۔ بلوکی ہیڈورکس پر 73 ہزار 625 کیوسک پانی کی آمد اور 50 ہزار 725 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا، جہاں کم درجے کا سیلاب برقرار ہے تاہم صورتحال مستحکم بتائی گئی ہے۔ سدھنائی بیراج پر 19 ہزار 607 کیوسک پانی کی آمد اور 3 ہزار 607 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا، جہاں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق اور مستحکم ہے۔