موٹروے پولیس کی ایمانداری، 10 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے

07-23-2026

(لاہور نیوز) موٹروے پولیس ایم-3 نے دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ بیگ اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والے ایک شہری کا قیمتی بیگ بچیکی سروس ایریا میں رہ گیا تھا۔ بیگ میں ایک آئی فون، 1,200 امریکی ڈالر، 50 ہزار روپے نقد، اے ٹی ایم کارڈز اور قومی شناختی کارڈ موجود تھے۔ موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بیگ اور اس میں موجود تمام قیمتی سامان بحفاظت برآمد کر لیا۔ بعد ازاں ضروری تصدیق کے بعد بیگ اور تمام قیمتی اشیاء اصل مالک کے حوالے کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی موٹروے پولیس کی دیانت داری، فرض شناسی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔