آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے

07-22-2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب نے انتظامی امور کے تحت 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی فتح احمد کو پی ایچ پی لاہور سے آر آئی بی شیخوپورہ ریجن جبکہ ایس پی شاہد نواز کو رائٹ مینجمنٹ پولیس شیخوپورہ سے ایس پی پی ایچ پی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ آغا رمضان علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ فورس کے عہدے سے سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح ملک داؤد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ سے ایس پی گورنر ہاؤس سپیشل برانچ لاہور، فخر بشیر راجہ کو ایس پی پی ایچ پی ساہیوال سے ایس پی ٹریفک پاسبان لاہور، غازی محمد عمر فاروق کو ایس پی انویسٹی گیشن ون لاہور سے ایس پی پی ایچ پی ساہیوال جبکہ عادل عامر کو ایس پی ٹیکنیکل اسپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔