باغبانپورہ: شہری کے قتل میں ملوث خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار
07-22-2026
(لاہور نیوز) باغبانپورہ کے علاقہ میں قتل ہونے والے شہری شوکت حسین کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ پورہ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی اور بزرگ شہری کے اندھے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مقدمہ کی رنجش کی بناء پر بزرگ شہری کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔