نارواسلوک، مس کنڈکٹ پر 2 ٹریفک اسسٹنٹس کیخلاف مقدمہ درج

07-22-2026

(لاہور نیوز) نارواسلوک اور مس کنڈکٹ پر 2 ٹریفک اسسٹنٹس کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا۔

ٹریفک اسسٹنٹس رضوان اور منور نے کار سوار فیملی سے بدتمیزی کی، ٹریفک ریسپانس یونٹ میں تعینات ٹریفک اسسٹنٹس انکوائری میں گنہگار پائے گئے۔ انچارج اولڈ ایئرپورٹ کی مدعیت میں دفعہ 155سی کے تحت مقدمہ درج  کیا گیا، سی ٹی او لاہور  نے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے نارواسلوک ہرگز برداشت نہیں۔