سینیٹری ورکرز کی حفاظت کیلئے نئے سیفٹی ایس او پیز جاری
07-22-2026
(لاہور نیوز) سینیٹری ورکرز کی حفاظت کیلئے نئے سیفٹی ایس او پیز جاری کر دیے گئے جبکہ عملدرآمد کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔
تمام لوکل گورنمنٹس کو سیفٹی ایس او پیز پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر ی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق دوران صفائی حفاظتی آلات، گیس ٹیسٹنگ اور مجاز افسر کی نگرانی لازمی ہو گی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آپریشنز کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہو گی، ناخوشگوار واقعہ پر ذمہ دار افسران اور متعلقہ کنٹریکٹرز کیخلاف کارروائی ہو گی۔ صرف تربیت یافتہ سیوریج ورکرز سے مین ہول صفائی کا کام لیا جائے، مین ہول میں اترنے سے پہلے ٹرائی پاڈ، سیفٹی بیلٹ اور حفاظتی رسیاں لازمی قرار دی گئیں جبکہ حفاظتی آلات کی تنصیب کے بغیر مین ہول میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔