اسلام پورہ، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

07-22-2026

(لاہور نیوز) اسلام پورہ میں بجلی کی تاریں بارشی پانی میں گر گئیں جس کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق نیلی بار چوک سے گزرنے والے 38 سالہ وزیر علی کو کرنٹ لگا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے تاہم مزید قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔۔