پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
07-22-2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی۔کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1703 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 17 ارب 24 کروڑ 92 لاکھ 37 ہزار 11 روپے مالیت کے 26 کروڑ 61 لاکھ 64 ہزار 919 شیئرز کا لین دین ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 133 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔