لاہور: مسلسل بارش کے بعد مختلف علاقوں کی مرکزی شاہراہیں زیرِ آب
07-22-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں مسلسل بارش کے بعد مختلف علاقوں کی مرکزی شاہراہیں زیرِ آب آگئیں۔
سڑکوں پرپانی جمع ہونے سےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کریم بلاک کی مین سڑک پر بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا۔کریم بلاک کی مارکیٹ اور مین سڑک پر تقریبا دو فٹ پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پرپانی جمع،ٹریفک کی روانی سست ہو گئی، پانی زیادہ ہونے سے موٹر سائیکلیں بند، شہری خوار ہو گئے، پانی دکانوں میں داخل ،دوکانداروں کا سامان خراب ہو گیا۔ بارشی پانی میں بجلی کے کھمبے بھی ڈیڑھ فٹ تک ڈوب گئے، شہری کا کہنا ہے کہ ہر بار بارش کے بعد اہم شاہراہ پر پانی جمع ہو جاتا ہے، شہریوں نے نکاسی آب کےانتظامات بہتر کرنے کامطالبہ کیا۔ یہی صورتحال جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ ،فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن، ملتان روڈ، سمن آباد، گلشن راوی اور لکشمی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں ہے جہاں مرکزی شاہراہیں اور گلیاں زیر آب آ چکی ہیں۔