عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
07-22-2026
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 7 روپے بڑھ کر 6 ہزار 403 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4 ہزار 114 ڈالر کا ہو گیا۔