ملک میں فائیو جی صارفین کی تعداد میں اضافہ
07-22-2026
(لاہور نیوز) ملک میں فائیو جی صارفین کی تعداد 10 لاکھ 78 ہزار سے بڑھ گئی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران 8 لاکھ 79 ہزار صارفین فائیو جی کے سبسکرائبرز بن گئے تھے، مارچ میں فائیو جی صارفین کی تعداد 71 ہزار تھی جبکہ اپریل میں بڑھ کر 2 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ مئی میں 5 لاکھ 16 ہزار، جون کے آخر تک 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد صارفین ہو گئے ہیں تاہم 6 جولائی تک یہ تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 78 ہزار 534 تک پہنچ گئی۔