لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، شادی پورہ میں 19 ملی میٹر ریکارڈ
07-22-2026
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ واسا کے مطابق شہر میں اوسطاً 6.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق شادی پورہ میں سب سے زیادہ 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ مغلپورہ میں 17.2، مناواں میں 16، ہڈیارہ میں 15، لکشمی چوک میں 11، چوک ناخدا میں 10.4، تاجپورہ میں 7، جوہر ٹاؤن میں 7 اور پانی والا تالاب میں 7.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر علاقوں میں جیل روڈ پر 5.5، گلبرگ میں 4، اقبال ٹاؤن میں ایک، گلشن راوی میں 2.8، فرخ آباد میں 0.4، سگیاں میں 0.4 اور سمن آباد میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی، جبکہ متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں کی صورتحال اور نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔