محکمہ ہائر ایجوکیشن کی دوسرے سالانہ امتحانات دوسری شفٹ میں لینے کی تجویز
07-22-2026
(لاہور نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کی کمی اور امتحانی مراکز کی بہتر دستیابی کے پیشِ نظر دوسرے سالانہ امتحانات دوسری شفٹ میں منعقد کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن دوپہر کے اوقات میں امتحانات کے انعقاد کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ سرکاری سکولوں اور کالجز کی عمارتوں کو بطور امتحانی مراکز مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارننگ شفٹ کے بجائے سیکنڈ شفٹ میں امتحانات لینے سے امتحانی مراکز کے انتظام اور نگرانی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ اساتذہ کی دستیابی کا مسئلہ بھی کسی حد تک حل ہو سکے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ اور امتحانی مراکز کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اور دوسرے سالانہ امتحانات کو سیکنڈ شفٹ میں کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات دوپہر میں منتقل ہونے سے انتظامی امور مزید آسان ہونے کی توقع ہے، تاہم حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔