پروٹیکٹر آف امیگرنٹس آفس لاہور کے باہر ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 6 ایجنٹ گرفتار
07-22-2026
(لاہور نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے پروٹیکٹر آف امیگرنٹس آفس لاہور کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے پروٹیکٹر لگوانے کے نام پر غیر قانونی طور پر اضافی رقوم وصول کر رہے تھے۔ ملزمان شہریوں کو فوری پروٹیکٹر لگوانے کا جھانسہ دے کر زائد رقم بٹورتے اور اس کے عوض بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اہم شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار افراد کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔