مون سون سپیل: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

07-22-2026

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے جبکہ کالاباغ 3 لاکھ 17 ہزار چشمہ 2 لاکھ 295 ہزار کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر درمیانے دجے کا سیلاب ہے، مرالہ کی مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 28 ہزار خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 52ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہاؤ 1 لاکھ57 ہزار کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، نالہ بئیں میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔