پٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرایوں میں اضافے کا اعلان
07-22-2026
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا ردعمل آ گیا۔
گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ کل 5 روپے 70 پیسے اور آج 7 روپے 15 پیسے فی لٹر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، کوئی ریلیف نہ ملا تو پاکستان بھر کی ہماری ٹرانسپورٹ کھڑی ہو جائے گی۔ ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں، آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا۔