ٹاؤن شپ، فاسٹ فوڈ شاپ میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا
07-22-2026
(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ کے علاقے بٹ چوک میں واقع ایک فاسٹ فوڈ شاپ میں آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائر آپریشن میں ریسکیو 1122 کی پانچ ایمرجنسی گاڑیوں اور 12 ریسکیورز نے حصہ لیا، کامیاب کارروائی کے بعد فائر آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔