مون سون بارشوں سے ملک میں ہونیوالے نقصان کی تفصیلات جاری
07-21-2026
(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 57 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 148 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 22 بچے، 18 مرد اور 17 خواتین شامل ہیں، خیبرپختونخوا میں 35، پنجاب میں 10، آزاد کشمیر میں 7 جبکہ بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں پنجاب سے 72، خیبرپختونخوا سے 61، بلوچستان سے 13 اور آزاد کشمیر سے 2 افراد شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اب تک 270 گھروں کو نقصان پہنچا، جبکہ 189 مویشی سیلابی صورتحال کی نذر ہو چکے ہیں، بارشوں کے باعث ساڑھے 4 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔