ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
07-21-2026
(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونا 4 ہزار 29 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 219 روپے بڑھ کر 6 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 47 ڈالرمہنگا ہوکر 4 ہزار 068 ڈالر کا ہو گیا ہے۔