کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

07-21-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کمسن بچی سے زیادتی کو کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادرتی کرنے کی کوشش کی،ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ بچی کے والد آصف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم جواد حیدر کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بعد ازاں ملزم جواد حیدر کو مزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشنز کےحوالے کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او برکی عمران نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔