ناقص پلاسٹک فرنیچر فروخت کرنے کا الزام، دکاندار کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر
07-21-2026
(لاہور نیوز) صارف عدالت میں رنگ محل کی ایک پلاسٹک شاپ کے مالک کے خلاف مبینہ طور پر ناقص پلاسٹک کرسیاں اور میز فروخت کرنے پر 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔
دعویٰ چائے کے ہوٹل کے مالک سلیم اختر کی جانب سے دائر کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دکاندار نے 6 پلاسٹک کی کرسیاں اور ایک میز ناقص میٹریل کی فروخت کیں، جس سے درخواست گزار کو نقصان اٹھانا پڑا۔ صارف عدالت نے درخواست وصول کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی دلائل کیلئے 27 جولائی کو طلب کر لیا۔ عدالت میں آئندہ سماعت پر ابتدائی بحث کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے اور مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔