جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج،لاہورہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر فیصلہ متوقع
07-21-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان کریں گے۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کو مستقل کرنے اور 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا، جبکہ مجموعی طور پر 24 امیدواروں کے نام زیرِ غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق زیرِ غور امیدواروں میں پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد غلام سرور نہنگ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ، منور اقبال دوگل، شیریں عمران، محمد اجمل، کاشف رجوانہ، سیشن جج ناصر جاوید رانا، شان گل، اشفاق احمد کھرل، امیر عجم، خالد بن عزیز، عثمان غنی راشد، چوہدری سرفراز ڈیال، محمد ثاقب جیلانی، ساجد خان تنولی، محمد وسیم، اسد محمود عباسی، دانیال اعجاز، مغیث اسلم ملک، شہزاد خان، نوازش پیرزادہ اور افتخار الحق شیروانی شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں امیدواروں کی اہلیت، تجربے اور میرٹ کا جائزہ لینے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں تقرریوں سے متعلق فیصلہ کرے گا۔