جیل روڈ پر دورانِ پٹرولنگ چوری کی گاڑی برآمد
07-21-2026
(لاہور نیوز) جیل روڈ پر دورانِ پٹرولنگ ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر عرصہ دراز سے چوری ہونے والی ایک گاڑی برآمد کر لی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک انسپکٹر رانا انعام نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی کی تفصیلات ون ایپ پر چیک کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اس کے خلاف تھانہ شادمان میں چوری کا مقدمہ درج ہے۔ تصدیق کے بعد برآمد ہونے والی گاڑی قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شادمان پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام اور مشتبہ گاڑیوں کی نشاندہی میں بھی مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔