ماڈل ٹاؤن:لوڈنگ کے دوران پتھروں تلے دب کر 24 سالہ نوجوان جاں بحق
07-21-2026
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں لوڈنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، 24 سالہ مظہر پتھروں کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی، تاہم نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔