لیسکو کی مبینہ نااہلی، ہوپ روڈ بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار

07-21-2026

(لاہور نیوز) لیسکو کے ڈویژن باغبانپورہ، سب ڈویژن انجینئرنگ یونیورسٹی کے علاقے میں واقع ہوپ روڈ اور انجن شیڈ کے اطراف بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی مسلسل بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں جبکہ شدید گرمی اور حبس نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے کے باوجود تاحال بحالی کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گھروں میں پانی کی فراہمی، کاروباری سرگرمیاں اور روزمرہ کے دیگر امور متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ بچے، بزرگ اور بیمار افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ علاقہ مکینوں  نے لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے اور طویل لوڈشیڈنگ یا بندش کی وجوہات سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے۔