پیٹرول 35 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
07-20-2026
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمت کا تعین 21 جولائی تک کے لیے کیا گیا ہے، اس سلسلے میں اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔