دوسری بار محبت کے ہونے پریقین نہیں رکھتا: احد رضا میر
07-20-2026
(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احد رضامیر نے دوسری بار محبت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں احد رضا میر نے اداکارہ مایا علی کو انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے زندگی میں کسی شخص کو دوسرا موقع دینےکے حوالےسےگفتگو کی گئی اور سوال پوچھا گیا کہ ایک محبت پر آپ کا کیا خیال ہے؟ اس حوالے سے اداکار نے کہا کہ آپ کو باربارمحبت ہوسکتی ہے جس پر میں یقین نہیں رکھتا، اگر محبت باربار ہوجائے تو پھر محبت کیسی۔اداکارکی بات سن کر میزبان نے کہا کہ ایسا بھی تو ہوسکتا ہے کہ پہلےجو کی گئی ہو وہ غلطی ہو اور دوسری بار محبت ہو؟ اس پر احد رضامیر نے کہا کہ ہوسکتا ہے لیکن اس ڈر کی وجہ سے اگر آپ کو یہ لگتا ہو کہ اگلی چیز بھی محبت نہیں۔انہوں نےمزیدکہا ضروری یہ ہے کہ لوگوں کو دوسراموقع دینا چاہیے، خودپریقین رکھنا چاہیے اور زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔ یاد رہے کہ اداکار احد رضامیر اور سجل علی کی شادی کووڈ لاک ڈاؤن سے قبل14 مارچ 2020 کو ابو ظبی میں ہوئی تھی۔ بعدازاں 2021 اور 2022 سے ہی یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ دونوں میں طلاق ہو چکی ہے تاہم کئی سال گزرجانے کے باوجود دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی۔