لاہور: 244 ٹریفک حادثات میں 309 افراد زخمی

07-20-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 ٹریفک حادثات میں 309 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 309 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 123 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 186 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔