کینٹ کچہری: دوران پیشی فرار ہونیوالے 4 ملزمان میں سے ایک گرفتار

07-20-2026

(لاہور نیوز) کینٹ کچہری کے بخشی خانے سے عدالت میں پیشی کے لیے لائے گئے چار ملزمان میں سے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ فرار ہونے والے چار ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کو کیمپ جیل سے عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تھا، ملزمان بخشی خانے کی گرل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرار ہونے والے ملزمان میں منشیات کے مقدمے کا ملزم ریاض اعجاز اور قتل کے مقدمے کا ملزم حسن صفدر شامل ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔