لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کے ذہنی دباؤ میں کمی کیلئے خصوصی پلان نافذ

07-20-2026

(لاہور نیوز) لاہور چڑیا گھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کی صحت، فلاح اور قدرتی طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انرچمنٹ پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق جیگوارز، طوطوں اور دیگر جنگلی جانوروں کو ان کے قدرتی رویوں کے مطابق سرگرمیاں، ماحول اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ زیادہ متحرک اور صحت مند رہ سکیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق یہ منصوبہ صرف لاہور چڑیا گھر تک محدود نہیں بلکہ پنجاب کے تمام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں بھی مرحلہ وار جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انرچمنٹ پلان کے تحت جانوروں کو ذہنی طور پر مصروف رکھنے سے ان میں ذہنی دباؤ، بوریت اور مختلف بیماریوں کے خطرات میں نمایاں کمی آتی ہے۔