تمام انڈر پاسز اور شاہراہوں کو مکمل کلیئر کیا جائے: ایم ڈی واسا
07-20-2026
(لاہور نیوز) ایم ڈی واسا غفران احمد نے نشیبی علاقوں کے دورہ کیا، اس موقع پر انہیں نکاسی آب سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے قرطبہ چوک کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر گلبرگ عثمان بابر نے نکاسی آب آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام انڈر پاسز اور شاہراہوں کو مکمل کلیئر کیا جائے، انہوں نے تمام مرکزی سیکنڈری اور ترتیری روڈز کو کلیئر کرنے کا بھی حکم دیا۔